ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بدلے کی سیاست کے تحت ہوئی کارتی چدمبرم کی گرفتاری:کانگریس

بدلے کی سیاست کے تحت ہوئی کارتی چدمبرم کی گرفتاری:کانگریس

Thu, 01 Mar 2018 00:34:23    S.O. News Service

نئی دہلی ،28؍ فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے سینئر کانگریسی لیڈر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کی گرفتاری کو مودی حکومت کی بدلے کی کارروائی اور گھوٹالوں اور بدانتظامی سے ’توجہ ہٹانے کا طریقہ‘بتایا۔پارٹی کے مواصلات انچارج ردیپ سرجیوالا نے کہا کہ کارتی چدمبرم کی گرفتاری انہیں حکومت کو جوابدہ ٹھہرانے کے لئے سچ بولنے سے بھٹکا نہیں سکتی۔سرجیوالا نے کہا کہ اس حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے والے بدعنوانی کے اسکینڈلوں، بدانتظامی اور غلط انتظام کو چھپانے کے لئے توجہ ہٹانے کا یہ نایاب طریقہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پی چدمبرم اور ان کے خاندان کے خلاف کی گئی بدلے کی کارروائی سے کانگریس پارٹی کو روکا نہیں جا سکتا ہے۔ہم سچ بولنا جاری رکھیں گے۔ہم مودی حکومت کے گھوٹالوں کو اجاگر کرتے رہیں گے اور ہم انہیں ملک کے لوگوں تئیں جوابدہ ٹھہرانا جاری رکھیں گے۔برطانیہ سے واپس آ رہے کارتی چدمبرم کو آج صبح آٹھ بجے چنئی ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا۔سی بی آئی نے گزشتہ سال 15مئی کو ایک ایف آئی آر درج کی تھی جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ سال 2007میں پی چدمبرم کے مرکزی وزیر خزانہ رہنے کے دوران آئی این ایکس میڈیا کو بیرون ملک سے تقریباً 305کروڑ روپے کی رقم حاصل کرنے کے لئے ایف آئی پی بی منظوری ملنے میں مبینہ بے ضابطگیاں ہوئیں۔اس معاملے میں کارتی پر10لاکھ روپے حاصل کرنے کے الزام لگے ہیں۔


Share: